ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا 3 روزہ دور؛ وزیراعظم شہباز شریف ریاض پہنچ گئے

سعودی عرب کا 3 روزہ دور؛ وزیراعظم شہباز شریف ریاض پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

کنگ خالد ایئرپورٹ پر سعودی حکام اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیراعظم شہباز شریف کا اسقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 9ویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی شہباز شریف عالمی رہنماؤں کے ہمراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

ایف آئی آئی کانفرنس میں متعدد ممالک کے سربراہان اور سرمایہ کار شریک ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی شہباز شریف کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 

ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون پر غور کیا جائے گا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔