ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا کالج ٹیچنگ انٹرنز کیلئے ماہانہ وظیفے کا پیکج منظور

پنجاب حکومت کا کالج ٹیچنگ انٹرنز کیلئے ماہانہ وظیفے کا پیکج منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے کالج ٹیچنگ انٹرنز کے لیے ماہانہ وظیفے کا پیکج منظور کر لیا ہے جس کی مالیت 4.217 ارب روپے ہے۔ اس کے تحت پنجاب میں 8 ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز کو ماہانہ وظائف دیے جائیں گے۔

انٹرمیڈیٹ سطح کے کالج ٹیچنگ انٹرنز کو 55 ہزار روپے اور بی ایس سطح کے انٹرنز کو 65 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کی مدت 7 ماہ جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کے لیے 10 ماہ مقرر کی گئی ہے۔ مدت مکمل ہونے پر کالج ٹیچنگ انٹرنز کو تجربہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

پروگرام میں اقلیتوں کے لیے 404، خصوصی افراد کے لیے 243 اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے 40 نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔ کالج ٹیچنگ انٹرنز کے وظائف اور دیگر اخراجات کے لیے کل 4.217 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔