ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل خارج کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل خارج کردی، عدالت نے توصیف حیدر کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ریکارڈ اور شواہد سے ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران عدالت کے روبرو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد اور ملزم کے وکیل صفائی پیش ہوئے۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق، تھانہ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں سال 2018 میں توصیف حیدر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مجرم سے 80 کلوگرام چرس برآمد ہونے کا الزام عائد کیا تھا، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ “گواہوں کے بیانات اور فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ دونوں اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ منشیات مجرم سے برآمد ہوئی۔دوسری جانب، ملزم کی خاتون وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ “پولیس کا ریکارڈ گواہوں کے بیانات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ تاہم عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ریکارڈ پر موجود شہادتیں اور فرانزک رپورٹ مجرم کیخلاف جرم ثابت کرتی ہیں۔

 

Ansa Awais

Content Writer