فاران یامین:ڈولفن اسکواڈ اور پی آریو کی جانب سے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں، ایک موبائل فون اور ایک لاکھ 19 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے 3 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔ دورانِ پٹرولنگ 58 اشتہاری، 250 عادی مجرمان اور 53 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان سے 10 پستول، ایک رائفل اور درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 55 بوتل شراب، 3025 گرام چرس اور 500 گرام ہیروئین قبضے میں لی گئی۔ 153 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں، جبکہ 516 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق 100 ون ویلرز، 6 پتنگ باز اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف نوعیت کے واقعات میں 107 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔