ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور پھر آلودگی میں سر فہرست

 فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور پھر آلودگی میں سر فہرست
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

 صوبائی دارالحکومت کی فضا انتہائی زہر آلودہ ہوگئی، لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پھر سر فہرست آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 312 تک جا پہنچا، بھارتی شہر دہلی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر رہا جس کا اے کیو آئی 239 ہو گیا۔

فیصل آباد540، گوجرانوالہ،371 ملتان364 اور بہاولپور کا اے کیو آئی 250 ریکارڈ کیا گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی سمت (NNE) سے چلنے والی کم رفتار ہوائیں مشرقی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں سے گزر کر لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔

ان بھارتی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں حالیہ دنوں اضافہ ہوا ہے، جس سے PM₂.₅ اور PM₁₀ ذرات فضا میں شامل ہو کر ہواؤں کے ذریعے ہمارے ہاں سرحد پار منتقل ہو رہے ہیں۔

ان ہواؤں کی رفتار 4 تا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے سے آلودگی کے ذرات بکھرنے کے بجائے زمین کے قریب جمع رہتے ہیں، جس سے لاہور اور گردونواح میں فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں آ گیا ہے، فضائی معیار اوسطاً 230 سے 280 اے کیو آئی کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

انسدادسموگ آپریشن میں مزیدتیزی لائی جا رہی ہے،لاہور،شیخوپورہ،قصوراورگوجرانوالہ میں اینٹی سموگ سکواڈزفعال ہیں۔
مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑھتی سموگ کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق کیا فیصلہ کیا جاتا ہے۔؟