ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل جی ایس فیز فائیو ڈی ایچ اے لاہور کا فیس سٹرکچر جاری

 ایل جی ایس فیز فائیو ڈی ایچ اے لاہور کا فیس سٹرکچر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عفیفہ نصر) رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور نے ایل جی ایس فیز فائیو ڈی ایچ اے لاہور کا فیس سٹرکچر جاری کر دیا، فیس سٹرکچر کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تشکیل دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آر اے نے ایل جی ایس ڈی ایچ اے فیز فائیو کو جنوری 2017ء کی فیس کو ری کیلکولیٹ کرنے کے بعد2019ء کی موجودہ فیسوں کا فیس سٹرکچر جاری کر ڈالا، سٹرکچر میں آئی بی پروگرام کی فیس کو بھی الگ سے کیلکولیٹ کیا گیا ہے، فیس سٹرکچر کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تشکیل دیا گیا۔

 اسٹرکچر میں پلے گروپ سے او لیول تک کی فیس کو سپریم کورٹ احکامات کے مطابق دیا گیا ہے، اس کے ساتھ 250 سے زائد نجی سکولوں کے فیسوں کو ری کیلکولیٹ کر کے ان کاسڑکچرجاری کر دیا گیا، تمام بڑے نجی سکولوں کی شاخیں بھی اس لسٹ میں شامل ہیں، ان سکولوں میں بیکن ہاؤس، لکاس، سٹی اسکولز، یو یونیک سلامت اسکولز اور دیگر سکول شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer