ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صوبائی وزیرو  ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ

سابق صوبائی وزیرو  ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان  تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرو  ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔

 خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ممبر صوبائی اسمبلی( ایم پی اے )و سابق صوبائی وزیر انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔

 دھماکے  کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم دھماکہ کے وقت ایم پی اے  انورزیب گھر پر موجود نہیں تھے۔

  ممبر صوبائی اسمبلی انور زیب خان نے واقعہ کے تصدیق کی ہے۔ 

 انور زیب خان  نے کہا میرے گھر پر ڈرون اٹیک ہوا ہے،حملے میں میرا ذاتی ملازم زخمی ہوا ہے۔یہ جس نے بھی کیا ہے ،کوئی اسطرح حملوں سے میرا حوصلہ نہیں توڑ سکتا ۔

یہ حملہ میرے گھر پر نہیں بلکہ باجوڑ کی 15 لاکھ آبادی کے ہر گھر پر حملہ ہے۔ہم اس کی تحقیقات کرینگے،اس پر باجوڑ قومی جرگہ بلائیں گے۔

اپنی حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ اس کی تحقیقات کرکے ملزمان انجام تک پہنچائے۔امید کرتاہوں وزیراعلی اس پر ایکشن لینگے اور تحقیقات کرکے واقعے کی تہہ تک جاکر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے ۔