ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیرِاعظم کی حالت تشویشناک ؛ آئی سی یو منتقل

سابق وزیرِاعظم کی حالت تشویشناک ؛ آئی سی یو منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہوگئی، انہیں ڈھاکا کے ایورکیئر اسپتال کے  آئی  سی یو میں منتقل کردیا گیا۔

بنگلہ دیش کے  میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں اور دل کے انفیکشن کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔بی این پی نے قوم سے خالدہ ضیاء کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ خالدہ ضیا کو اتوار کی شب سینے کے شدید انفیکشن کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جو دل اور پھیپھڑوں دونوں کو متاثر کر رہا تھا۔ جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم بگڑتی ہوئی طبیعت کے پیش نظر انہیں سی سی یو منتقل کیا گیا۔

79 سالہ سابق وزیرِاعظم متعدد پیچیدہ امراض میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے مسائل، جگر اور گردوں کی خرابی، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماریاں، گٹھیا اور آنکھوں کے عارضے شامل ہیں۔ ان کے دل میں مستقل پیس میکر نصب ہے اور وہ پہلے بھی اسٹنٹس لگوا چکی ہیں۔مئی میں لندن سے علاج کروا کر وطن واپسی کے بعد سے خالدہ ضیاء ایورکیئر اسپتال میں باقاعدہ طبی معائنوں سے گزر رہی ہیں۔ ا