ویب ڈیسک: الیکٹرا (Alektra) نے پاکستان میں اپنی نئی Metro الیکٹرک گاڑیوں کی لانچنگ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، ساتھ ہی تمام ویریئنٹس پر 50 ہزار روپے کی خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا گیا ہے، تاہم یہ آفر صرف 30 نومبر 2025 تک کی جانے والی بکنگ پر لاگو ہوگی۔
کمپنی نے مقامی مارکیٹ کیلئے 2ڈور اور 4ڈور دونوں ماڈلز پیش کیے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے Metro سیریز کو خاص طور پر اُن ڈرائیورز کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سستی اور ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی تلاش میں ہیں۔
Metro 2-Door کی قیمتیں اور رینج
Metro 2-Door تین بیٹری آپشنز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ 7.2 kWh ویریئنٹ 80 سے 100 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی اصل قیمت 10 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، جب کہ ڈسکائونٹ کے بعد قیمت 10 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
10.8 kWh ماڈل کی رینج 130 سے 140 کلومیٹر ہے۔ اس کی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جو رعایت کے بعد 10 لاکھ 95 ہزار روپے میں فراہم کی جائیگی۔
12.96 kWh ورژن 170 سے 180 کلومیٹر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی قیمت 11 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، جبکہ ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 11 لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
Metro 4-Door کی قیمتیں اور فیچرز
چار دروازوں والا Metro 4-Door بھی انہی تین بیٹری آپشنز سمیت متعارف کرایا گیا ہے۔
7.2 kWh ویریئنٹ کی رینج 80 سے 100 کلومیٹر ہے، جس کی اصل قیمت 12 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، تاہم رعایتی قیمت 12 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی۔
10.8 kWh ماڈل 130 سے 140 کلومیٹر رینج رکھتا ہے۔ اس کی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے تھی، جو ڈسکائونٹ کے بعد 12 لاکھ 95 ہزار روپے ہوگی۔
12.96 kWh ورژن 170 سے 180 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ 13 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ رعایتی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
بکنگ، ڈسکاؤنٹ اور ڈیلیوری
الیکٹرا نے تمام ویریئنٹس پر 50 ہزار روپے کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، تاہم یہ آفر صرف 30 نومبر 2025 تک کی جانے والی بکنگ پر لاگو ہوگی۔
کمپنی کے مطابق گاڑی کی بکنگ کے لیے انوائس ویلیو کا 20 فیصد ایڈوانس جمع کرانا ہوگا۔
ڈیلیوری کا دورانیہ 90 دن تجویز کیا گیا ہے، جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ Metro سیریز کم لاگت، مناسب رینج اور الیکٹرک آپشنز کے باعث شہری صارفین کے لیے ایک نئی ’سستی EV‘ کیٹیگری کا آغاز کرے گی۔