ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں نے کئی شہر وں کو گیس فراہم کرنے والی بڑی   گیس پائپ لائن بارود سے اڑا دی

SNGPL, Gas Pipe Line destroyed, Terrorist, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دہشتگردوں نے کئی شہر وں کو گیس فراہم کرنے والی بڑی   گیس پائپ لائن بارود سے اڑا دی۔ گھروں کو گیس کی سپلائی کا سنگین بحران پیدا ہو گیا۔ ایس این جی پی ایل نے کمال ذمہ داری کے ساتھ بحران سے نکلنے کے انتظامات کئے اور متبادل گیس پائپ لائن سے متاثرہ علاقوں کو گیس کی فراہمی شروع کر دی۔

 پشاور کے علاقہ حسن خیل میں آج 27 نومبر  کو دہشتگردوں نے  سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کی ایک  مین ٹرانسمیشن لائن پر بارود لگا کر اسے دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ گیس پائپ لائن ناکارہ ہونے کے بعد ایس این جی پی ایل نے جنگی بنیادوں پر کام کیا اور  کچھ ہی دیر بعد متبادل پائپ لائن کے ذریعے محدود گیس کی سپلائی شروع کر دی۔
ڈپٹی کمشنر ثناء اللہ کے مطابق آج تخریب کاری کا نشانہ بننے والی 24 انچ پائپ لائن پشاور، مردان اور سوات کو گیس کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

گھروں کو گیس کی راشننگ کا آغاز
سوئی ناردرن نے متبادل 16 انچ لائن کے ذریعے سپلائی شروع کر دی ہے۔ تاہم، متبادل لائن کی محدود گنجائش کی وجہ سے، گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوگی۔
یہ کارروائی حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد کی گئی جس سے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے تاہم متبادل ذریعہ سے شہریوں کو کھانا بنانے کے لئے کم سے کم گیس کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے۔
اب گھروں کو صبح 5 بجے سے صبح 9 بجے اور صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جب کہ سی این جی اسٹیشنز عارضی طور پر بند رہیں گے۔

سوئی ناردرن کے جی ایم وقاص شنواری نے بتایا کہ پائپ لائن میں دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

کرک نوشہرہ پائپ لائن نشانہ بنی

گزشتہ رات حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا جس سے خیبرپختونخوا کے کئی شہروں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔ دھماکے سے گیس لائن میں آگ لگ گئی۔ حکام نے اطلاع ملتے ہی گیس پائپ لائن کو بند کروا دیا۔ اس سے کافی وسیع علاقہ کو گیس کی سپلائی کچھ گھنٹے بند رہی۔ اس دوران ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے آ کر گیس لائن کی مرمت کا آغاز کیا۔

حسن خیل کے علاقہ میں جو گیس پائپ لائن دہشتگردوں کا نشانہ بنی وہ  کرک سے نوشہرہ جاتی ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور سوات میں صارفین کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی تاہم بعد میں سپلائی جزواً بحال کر دی گئی۔

دہشتگردوں نے ایک دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا، ایک اضافی آئی ای ڈی چھوڑ گئے

 بم ڈسپوزل یونٹ  نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرلیا ، پولیس حکام  نے تصدیق کی کہ  گیس پائپ میں دھماکا ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔  بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا ، پولیس   نے بتایا کہ دہشتگرد ایک آئی  ای ڈی پائپ لائن کے ساتھ چھوڑ کرگئے تھے۔
 چھوڑا گیا ڈیڑھ کلو گرام  بارودی مواد  بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔