ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا۔

سولر صارفین پر لگائے گئے 16 فیصد سیلز ٹیکس پر نظرِثانی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے معاملے کی دوبارہ سماعت کی منظوری دیتے ہوئے کیس وفاقی ٹیکس محتسب کو واپس بھجوا دیا۔ تمام تر تقسیم کار کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں پر ٹیکس کا نفاذ کیا گیا تھا جس کے باعث صارفین کو بھاری رقوم کی ادائیگی کرنا پڑتی۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا حکم جاری کیا تھا، جس پر نظرِثانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔