ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، مختلف علاقوں میں آج 12 گھنٹے پانی بند  رہے گا

کراچی، مختلف علاقوں میں آج 12 گھنٹے پانی بند  رہے گا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے آج کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ مینٹیننس کام آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

شٹ ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی میں تقریباً 100 ملین گیلن کمی متوقع ہے جس کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔