ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وفد کی جی ایچ کیو آمدپر پاک فوج کے دستے نےگارڈ آف آنرپیش کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دفاعی ،سیکیورٹی اورفوجی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورمشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پربھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سعودی کمانڈرنےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کےکردارکوسراہا، ساتھ ہی خطےمیں امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔
ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودیہ عرب کیساتھ سٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے۔