ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 دسمبر تک ہر بچے کو ویکسین لگواؤ، وارننگ جاری

corona vaccination of school students pakistan
کیپشن: Corona Vaccination
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، ابھی تک صرف 14 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوسکی۔
 سرکاری سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔لاہورمیں سوا تین لاکھ بچوں میں سے صرف 14 ہزار کی ویکسینیشن مکمل ہوسکی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں 43 لاکھ بچوں میں سے صرف ساڑھے 4 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوسکی۔ بارہ سال سے زائد عمر کے 39 لاکھ بچوں کی کورونا ویکسینیشن ہونا ابھی باقی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے تمام اتھارٹیزکو ایک بار پھر سختی سے ہدایت جاری کردی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 15 دسمبر تک تمام بچوں کی ویکسینیشن ہر صورت مکمل کی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer