محکمہ خزانہ کی جانب سے شہر کی یونیورسٹیوں کو گرانٹ جاری

محکمہ خزانہ کی جانب سے شہر کی یونیورسٹیوں کو گرانٹ جاری

(قیصر کھوکھر ) محکمہ خزانہ نے لاہور شہر کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو 71 کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ جلنے گرانٹ تمام کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو جاری کی ہے اور ان کے اکاونٹ میں رقم منتقل کر دی ہے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ڈیمانڈ پر یہ گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے تنخواہوں اور دیگر ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں یہ گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس گرانٹ سے دفتروں کے تزائن و آرائش نہیں کی جا سکتی ہے اور نہ ہی نئی گاڑیوں خریدی جا سکتی ہیں۔ گاڑیوں کی خرید پر پہلے ہی پابندی عائد ہے, محکنہ خزانہ نے یہ گرانٹ جاری کرنے کا نواتیفیکیشن اور آرڈر بھی جاری کر دیا ہے.

دوسری جانب ایچ ای سی نے لاہور سمیت ملک بھر کی 134 سرکاری یونیورسٹیوں کو فنڈنگ جاری کر دی ہے۔ ایچ ای سی نے آن لائن ایجوکیشن کیلئے ہر یونیورسٹی کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔ گرانٹ سے یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سے متعلقہ تمام سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹیوں کی بندش کے دوران ایچ ای سی پالیسی کے تحت ہر یونیورسٹی آن لائن لیکچرز کا انعقاد کرے گی۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق یونیورسٹیوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ ایک کروڑ روپے کی فنڈنگ سے آئی ٹی کے ماہرین کی عارضی بھرتی بھی کی جا سکتی ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈیوائسز کی خریداری بھی کی جا سکتی ہے۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو با اختیار کیا ہے کہ وہ آن لائن ایجوکیشن کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔