ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ؛ مسلح افواج کا پیغام

یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ؛ مسلح افواج کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے  قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کی 

28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم ہے،پاک افواج ہر خطرے کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں،قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ترقی، استحکام اور خود انحصاری کا عزم کرتے ہیں

یومِ تکبیر قربانیوں کی یاد اور محفوظ مستقبل کی نوید ہے، پاکستان زندہ باد