سٹی 42: محکمہ موسمیات نے اگلے 4 سے 6 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 6 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، جھنگ،اور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، ہری پور، ایبٹ آباد، مظفرآباد، اور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
کوہاٹ، ہنگو، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، چراٹ اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
موسمی صورتحال کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی
محکمہ موسمیات نے کہا چند دنوں تک درمیانی سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، مخصوص علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے
مانسہرہ (آر ڈی 120)، کولائی پالاس (آر ڈی 160 تا 180)، اپر کوہستان (آر ڈی 220 تا 240) کے علاقے شامل ہیں ، داریل (آر ڈی 290)، دیامر (آر ڈی 360 کے قریب)، گلگت (آر ڈی 390)، نگر (آر ڈی 455) اور ہنزہ (آر ڈی 540) بھی شامل ہیں
غیر ضروری سفر سے گریز کریں
لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑی تودے گرنے، چٹانوں کے سرکنے اور زمین بیٹھنے کے خطرات سے ہوشیار رہیں