سٹی 42: مانسہرہ سیاحتی مقام بابو سرٹاپ بیسر میں برفباری شروع ہوگئی
مانسہرہ برفباری سے وادی کاغان ناران میں موسم سرد ہو گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مانسہرہ برفباری کے باوجود سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے ،مانسہرہ شہر سمیت گردونواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ، مانسہرہ میدانی علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا


ایبٹ آباد شہر گردنواح میں بارش تیز ہوائیں چلنے لگی ، ایبٹ آباد سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں بارش شروع ہوگئی ، ایبٹ آباد بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا
اسلام آباد میں تیز آندھی طوفان آگیا، شہر اقتدار میں تیز آندھی طوفان سے تناور درخت گر گیا،درخت گاڑی کے اوپر جا گرا،درخت گرنے سے گاڑی تباہ ہو گئی ،شدید آندھی کے دوران نیشنل پریس کلب میں لگا بل بورڈ گر گیا


اسلام آباد میں تیز آندھی طوفان سے ٹریفک سگنلز بھی ٹوٹ گئے،ٹریفک سنگلز تیز آندھی طوفان سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے
باغ آزاد کشمیر ،باغ شہر اور گردونواح میں شدید آندھی آگئی
باغ آزاد کشمیر ،طوفانی ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئی ،بجلی کا نظام معطل ہوگیا ، سائن بورڈ اکھڑ گئے ،بوسیدہ عمارتوں کو نقصان پہنچا