ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر اور وزیرِ اعظم کی نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

صدر اور وزیرِ اعظم کی نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

 شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی پولیو ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے، پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 خیال رہے کہ نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی ہے۔