ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کے لاہور میں ڈیرے، پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

صدر مملکت کے لاہور میں ڈیرے، پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  حسن علی: صدرپاکستان آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے ,پارٹی رہنماؤں سےملاقاتوں میں پنجاب بارے خصوصی ہدایات جاری  کر دی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کی رہنماؤ ں کوعوامی رابطہ مہم بڑھانےکی ہدایات جاری کر دی۔

   جاری کردہ ہدایات  کے مطابق عوامی رابطہ مہم کےساتھ ساتھ ہرضلع میں ورکرزکنونشنزکاانعقادکیاجائے،جن اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے مکمل نہیں انکو پارٹی قیادت کی مشاورت سےجلد مکمل کی ہدایت دی جا ئیں۔

لاہور تنظیم کو فعال کرنے اور لاہور کا صدر جلد مقرر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

گورنر پنجاب سمیت پنجاب کے تمام رہنماگھرگھرجاکرپارٹی کامنشور وبلاول بھٹوکاپیغام پہنچائیں،پارٹی کی تنظیموں میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے،پنجاب سے متعلق جامع رپورٹ پارٹی قیادت کو 1ماہ کے اندر پیش کی جائے۔