ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ریلوے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

محکمہ ریلوے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عادیہ ناز:  محکمہ ریلوے کے ملازمین کی تنخواہیں پھر تاخیر کا شکار، ریلوے کے درجہ چہارم کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ تاحال ادا نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہر ماہ کی 15 تاریخ تک تنخواہ دی جانی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث تنخواہ اب تک ادا نہیں کی جا سکی۔
تنخواہوں میں تاخیر سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو روزمرہ کے اخراجات کے لیے انحصار کرتے ہیں۔

  صدر ریلوے پریم یونین  فیاض شہزاد کا کہنا تھا کہ ملازمین پورا مہینہ محنت کرتے ہیں،تنخواہ لیٹ کردی جاتی ہے،ریلوے افسران اپنی تنخواہیں بروقت وصول کر لیتے ہیں۔