ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل عدالتوں میں چھٹی ہو گی

Lahore High Court, Special Holiday, Session Courts, Civil Courts, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ اور  ملک بھر  کی عدالتوں میں کل چھٹی ہو گی ۔

28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ ، صوبہ بھر کی سیشن کورٹس اور سول عدالتیں بند رہیں گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعدعدالتی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں کل مقدمات کی سماعت کے لئے  پہلے سےجاری  کی گئی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

سپریم کورٹ  میں بھی تعطیل

وفاقی حکومت کی جانب سے  یوم تکبیر  کی تعطیل کی روشنی میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے  بھی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 

سپریم کورٹ میں  28 مئی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن پیر کے روز  جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ  کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔