ثاقب نثار کے صاحبزادے کی مبینہ آڈیو لیکس، ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل 

ثاقب نثار کے صاحبزادے کی مبینہ آڈیو لیکس، ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل 
کیپشن: Saqib Nisar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ ایف آئی اے نے فرانزک تحقیقات مکمل کرلی۔

 تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نجم ثاقب،ابوذر اور میاں عزیز کی گفتگو میں کوئی ربط نہیں، دو مختلف بات چیت کو آپس میں جوڑا گیا۔ دو طرح کی گفتگو کو 4مختلف جگہوں پر ایک دوسرے سے جوڑا گیا۔ متعلقہ افراد کی آڈیو ریکارڈ فراہمی کے بغیر اصلی ہونے کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات پر خصوصی کمیٹی قائم کی تھی۔ قومی اسمبلی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی اسلم بھوتانی کی سربراہی میں قائم کی گئی۔ خصوصی کمیٹی نے مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ مبینہ آڈیو ٹیپ میں پنجاب انتخابات متعلق پی ٹی آئی کی ٹکٹوں سے متعلق خریدوفروخت کا ذکر ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer