گوجرانوالہ میں عمران کی تصویر پر انڈے ٹماٹروں کی بارش

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں نو مئی کے واقعات پر لیگی کارکنوں اور شہریوں کا سخت درعمل سامنے آ رہا ہے۔ ہفتہ کے روز جی ٹی روڈ  پرلاری آڈا کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے پہلے سڑک پر  نصب پیڈسٹرائن پل پرعمران خان اور تحریک انصاف کے دوسرے لیڈروں کی تصویروں والا بڑا پینا فلیکس لٹکایا پھر اس پر انڈوں، ٹماٹروں اورر سیاہی کی بارش کر دی۔

جی ٹی روڈ پر جمع ہونے والے درجنوں مظاہرین انڈے ٹماٹر اور سیاہی اپنے ساتھ لیکر آئے تھے۔ کارکن عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر لیڈروں کی تصاویر پر وقفہ وقفہ سےانڈے ٹماٹر برساتے رہے۔مظاہرین  پاک فوج کے حق میں نعرے  بھی لگاتے رہے۔