جب وکٹیں لےرہا ہوں تو اسپیڈ غیراہم ہے، شاہین آفریدی

Shaheen Afridi Interview with Crick Info, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جب وکٹیں لےرہا ہوں تو اسپیڈ غیراہم ہے، شاہین آفریدی

ویب ڈیسک:  فاسٹ بولر شاہین آفریدینے کہا ہے کہ وکٹ لینا اسپیڈ  نکالنےسے زیادہ اہم ہے۔  وقت کے ساتھ ساتھ باولر کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

  کرک انفو سے انٹرویو میں شاہین آفریدی نے اپنی پیس کے حوالے سے زیر گردش بیانات پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ پیس کے حوالے سے ہر ایک کا اپنا نظریہ ہے، جب آپ 110 کی اسپیڈ  سے بولنگ کروارہے ہیں اور وکٹیں بھی لے رہے ہوں تو آپ مطمئن ہوتے ہیں، میں وکٹس لے رہا ہوں اور فیلڈ میں اپنا 100 فیصد  رزلٹ دیتا ہوں جو اسپیڈ سے زیادہ اہم  ہے۔ اسپیڈ سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر وقت کے ساتھ میری بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے تو  وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری بھی دیکھی جائے گی۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انجری کے حوالےسے شاہین نے کہا کہ میں ورلڈکپ سے دو ماہ قبل انجری کا شکار ہوگیا تھا، فیلڈ میں واپسی میں بھی وقت لگا، ایک کھلاڑی کھیلے جانے والے میچز سے فٹنس بہتر  محسوس   کرتا ہے،  میں بھی  پی ایس ایل کے بعد میں خود کو بہترمحسوس کررہا ہوں، اس کے ساتھ میں نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے تاہم مستقبل میں کھیلے جانے والے میچز کے ساتھ مزید بہتری لاؤں گا۔

  سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے شاہین شاہ کی بولنگ اسپیڈ پر بات کرتے ہوئے  تشویش کا اظہار کیا  تھا۔ رمیز راجا نے کہاتھاشاہین شاہ کو اپنی بولنگ تکنیک میں ویریئیشن لانا ہوگی، رمیز نے شاہین کو اسپیڈ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔