پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: پت جھڑ کا موسم جاری، تحریک انصاف کے  رہنما علی زیدی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ہمیں پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔