ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ

 وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن نے آٹا، چینی سکینڈل پر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے استعفی کا مطالبہ کر دیا، نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا مشہود احمد کہتےہیں کہ حکومت نے جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بدترین پالیسی کے باعث معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ نائب صدرمسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا ہے کہ عید پرطیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں سے افسوس کرنے کی بجائے وزیراعظمُ نتھیا گلی سیر کرتے رہے۔
رانا مشہود احمد خان نے شہزاد اکبر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر اپنےاثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں۔ نائب صدرمسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل میں حکومت نے اپنے لوگوں کو بچایا۔ رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں اور سیاسی انتقامی کارروائی کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کا سینیٹر پرویزرشید کے بھائی کےانتقال پراظہارافسوس،  ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا دعاگوہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ ملے۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے اپنے ٹوئیٹ میں سینیٹر پرویزرشید کےبھائی کےانتقال پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کےساتھ ہیں۔ انھوں نےکہا کہ اللہ پاک مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سینیٹر پرویزرشید کےبھائی کا چندروز قبل انتقال ہواتھا جبکہ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوں نےبھی سینیٹر پرویزرشید کےبھائی کےانتقال پرافسوس کااظہارکیاہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer