منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کسٹمز حکام کیخلاف پھٹ پڑے

منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کسٹمز حکام کیخلاف پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) آل پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کا اجلاس، ٹرانسپورٹرز نے کسٹمز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، جنرل سیکرٹری تنویر احمد جٹ کہتے ہیں کہ کسٹمز حکام بلاجواز گاڑیاں پکڑ کرویئر ہاؤس کے طور پر استعمال کرتے ہیں، بیٹریاں اور تیل چوری ہونا بھی معمول بن چکا ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کا اجلاس گجومتہ کے علاقہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شریک گڈز ٹرانسپورٹرز نے کسٹمز کے خلاف شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔جنرل سیکرٹری تنویراحمد جٹ نے کہا کہ کسٹمز حکام کے پاس سامان رکھنے کیلئے مناسب انتظام نہیں ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو کا خدشہ

تنویراحمد جٹ نے کہاکہ سمگل شدہ سامان ضرور ضبط ہونا چاہیئے،لیکن گاڑیاں نہیں پکڑی جانی چاہیئے، کیونکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز سامان کی کسٹمز کلیئرنس دستاویزات چیک کرنے کے مجاز نہیں ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کسٹمز کا عملہ گاڑیاں چھوڑنے کیلئے بھاری بھر کم رقم وصول کرتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں۔۔۔ ’’ملک میں کوئی غدار نہیں، سب محب وطن ہیں‘‘
 جنرل سیکرٹری منی مزدا ایسوسی ایشن نے کہا کہ پچیس روز قبل ہڑتال رکوانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے تاحال ٹرانسپوٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک بھی اجلاس نہیں بلایا ہے۔ اجلاس میں ملک نواز اعوان، امتیاز اعوان، راؤ طاہر، شوکت علی سیفی، استاد فلک شیر، عادل سندھی، محمد اشرف، فقیر حسین، علی رضا جٹ سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز موجود تھے۔