ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل اسپیڈ میں زبردست اضافہ، 5جی استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیں!

موبائل اسپیڈ میں زبردست اضافہ، 5جی استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیں!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دنیا بھر میں  5 جی ٹیکنالوجی  تیزی سے عام ہو رہی ہے، اور اسی کے ساتھ صارفین جدید اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی اب 5جی سروس متعارف ہو چکی ہے جو نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرتی ہے بلکہ کم تاخیر، بہتر کال کوالٹی اور زیادہ مستحکم کنکشن بھی فراہم کرتی ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق بہت سے صارفین اپنے 5جی سپورٹڈ ڈیوائسز سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا پاتے، کیونکہ اکثر ڈیوائسز میں یہ فیچر پہلے سے فعال نہیں ہوتا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ چند آسان سیٹنگز کے ذریعے اسے فوری طور پر آن کیا جا سکتا ہے۔

آئی فون صارفین کے لیے طریقہ کار: 
اگر آپ ایپل آئی فون  استعمال کر رہے ہیں تو سب سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ 5جی کوریج والے علاقے میں موجود ہیں۔ اس کے بعد:

سیٹنگز کھولیں
سیلولر پر جائیں
سیلولر ڈیٹا کلیکشن  منتخب کریں
وائس اینڈ ڈیٹا پر ٹیپ کریں
یہاں 5 جی آٹو  یا 5 جی آن  منتخب کریں
ماہرین کے مطابق 5 جی  آٹو  بیٹری کی بچت کے لیے بہتر رہتا ہے کیونکہ یہ ضرورت کے مطابق نیٹ ورک تبدیل کرتا ہے۔

آئی پیڈ پر 5جی کیسے آن کریں؟
ایپل فون  میں بھی تقریباً یہی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے:

سیٹنگز  کھولیں
سیلولر میں جائیں
سیلولر ڈیٹا کلیکشن منتخب کریں
وائس اینڈ ڈیٹا  میں جا کر   5 جی آٹو منتخب کریں

اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے ہدایات

اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سیٹنگز مختلف ہو سکتی ہیں، تاہم بنیادی طریقہ ایک جیسا رہتا ہے۔

ماہرین نے صارفین کو چند باتوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے:

5جی صرف ان علاقوں میں کام کرے گا جہاں اس کی کوریج موجود ہو

آپ کا سم کارڈ اور پیکج 5جی سپورٹڈ ہونا چاہیے

بعض صورتوں میں نیٹ ورک سیٹنگز ری سیٹ کرنے سے بھی مسئلہ حل ہو جاتا ہے

ماہرین کے مطابق 5جی کو فعال کرنے سے صارفین کا ڈیجیٹل تجربہ نمایاں طور پر بہتر ہو سکتا ہے۔ چاہے آن لائن گیمنگ ہو، ویڈیو اسٹریمنگ یا بڑی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنا ہر چیز پہلے سے کہیں زیادہ تیز اور ہموار ہو جاتی ہے۔