ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب : نارکوٹک کیسز کیلئےپراسیکیوشن پالیسی 2025 کے مسودے کی منظوری

پنجاب : نارکوٹک کیسز کیلئےپراسیکیوشن پالیسی 2025 کے مسودے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: پنجاب میں فوجداری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں مقدمات کے نظام کو مؤثر اور تیز بنانے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

حکومتِ پنجاب نے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مقدمات کی نگرانی اور رفتار بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نارکوٹک کیسز کے لیے پراسیکیوشن پالیسی 2025 کے مسودے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، جسے سیکرٹری پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق منشیات کے مقدمات میں مؤثر پیروی کو یقینی بنانے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ کریمنل پراسیکیوشن سروس کیس فلو مینجمنٹ سسٹم رولز 2025 کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق، نئی پالیسی اور رولز کا مقصد پراسیکیوشن نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانا ہے، تاکہ منشیات سے متعلق مقدمات میں جلد انصاف اور بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

منظور شدہ مسودوں کو مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ویٹنگ کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو نئی پالیسی اور رولز پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔