ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق نےفیول بچت کیلئے کوٹہ سسٹم شروع کرنے کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا

وفاق نےفیول بچت کیلئے کوٹہ سسٹم شروع کرنے کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: موجودہ توانائی کے بحران کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فیول بچت کے لیے کوٹہ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے رجسٹرڈ گاڑیوں اور مالکان کا ڈیٹا طلب کیا تھا، جس پر محکمہ ایکسائز نے عمل درآمد کرتے ہوئے تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ گاڑیوں اور مالکان کا ڈیٹا فیول پاس ایپ میں اپلوڈ کر دیا ہے۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق اپلوڈ کیے گئے ڈیٹا میں گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز، سی سی وائز تفصیلات، مالکان کے نام اور شناختی کارڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل اور ذاتی کیٹگری کے حساب سے بھی ڈیٹا علیحدہ علیحدہ اپڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ کوٹہ سسٹم شفاف اور منصفانہ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کے ڈیٹا کی اپ گریڈیشن کے بعد ٹیسٹ رن کیا جائے گا تاکہ نظام کی افادیت کو پرکھا جا سکے۔ محکمہ ایکسائز نے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے تمام ڈیٹا اپلوڈ کیا ہے۔

فیول پاس کی حتمی منظوری اور نفاذ کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، جس کے بعد ملک میں کوٹہ سسٹم کے تحت فیول کی منظم تقسیم ممکن ہو سکے گی۔