ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، ڈرون اُڑانے پرمکمل پابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، ڈرون اُڑانے پرمکمل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھرمیں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پرمکمل پابندی برقراررکھی ہے،دفعہ144کےتحت کھلی فضامیں ڈرون اڑانے پرعائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نےسیکیورٹی خدشات کےپیشِ نظرڈرون کےاستعمال پرپابندی عائدکی،ہالز اورمارکیز کے اندر تقریبات کےدوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے.

 اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پرعائدہوگی،قانون نافذکرنےوالےاورانٹیلیجنس ادارےپابندی سےمستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔