علی رامے: پنجاب میں 25 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز دیگر شعبوں میں منتقل کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، جس کی تفصیلات محکمہ پلاننگ نے حکومت کو پیش کی ہیں۔
سست رفتار منصوبوں سے فنڈز نکال کر دیگر سکیموں میں خرچ کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ان میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں، جیسے مری ڈویلپمنٹ، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے منصوبے۔
اس کے علاوہ کالجز، دانش سکولز، راشن کارڈ پروگرام، جبکہ سکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے فنڈز بھی دیگر اسکیموں میں منتقل کیے جائیں گے۔
مزید برآں، ٹی بی پروگرام، ڈائیلسز پروگرام اور سی سی ڈی کے فنڈز کو بھی دوبارہ تقسیم کرنے کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے فنڈز کی دوبارہ تقسیم ضروری ہےجبکہ بعض منصوبوں کی سست رفتاری کے باعث فنڈز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فنڈز کے ردو بدل میں پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری ہوگی۔