ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین بورڈز کی تعیناتی,میرٹ، شفافیت اور اصلاحات اولین ترجیح:وزیر تعلیم

چیئرمین بورڈز کی تعیناتی,میرٹ، شفافیت اور اصلاحات اولین ترجیح:وزیر تعلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تعیناتیوں کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 250 سے زائد اُمیدواروں کے انٹرویوز لیے جا رہے ہیں، جن کا جائزہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ذاتی طور پر لے رہے ہیں۔

وزیر تعلیم نے اُمیدواروں کی ٹیکنالوجی سے آگاہی سمیت مختلف صلاحیتوں کو جانچا۔

انہوں نے ان سے یہ سوالات کیے کہ بطور چیئرمین بورڈ ان کی پہلی تین ترجیحات کیا ہوں گی، وہ کس نوعیت کی اصلاحات لانا چاہتے ہیں، جبکہ بورڈز میں شفافیت اور خودمختاری یقینی بنانے کے لیے کون سے اقدامات کریں گے۔

مزید برآں، وزیر تعلیم نے پوچھا کہ امیدوار اے آئی ٹولز کو مارکنگ اور دیگر تعلیمی امور میں کس طرح استعمال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعیناتی کے عمل میں میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔