دورِ نایاب:لاہور کےرنگ روڈ پر تیز رفتاری کے خلاف رنگ روڈ پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اوور اسپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق رنگ روڈ پر اوور اسپیڈنگ پر 574 گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ انتہائی تیز رفتاری پر 5 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ڈرائیوروں کو گرفتار اور گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔
چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر تیز رفتاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور گاڑی مقررہ رفتار میں چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل ہی حادثات سے بچاؤ کا واحد حل ہے، اسی لیے اوور اسپیڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔