ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 28 سے 30 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 

 28 سے 30 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور فضا میں واضح خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔

 صبح کا آغاز سورج کی چمکتی کرنوں کے ساتھ ہوا، جس سے موسم معتدل اور خوشگوار نظر آیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ہلکی سی حبس محسوس کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں اس وقت 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تاہم 28 سے 30 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں یہ 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

 کشمیر اور خیبر پختونخوا  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے  جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات  نے گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 کراچی میں بھی  آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے، دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے باعث موسم گرم رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا امکان نہیں  تاہم 28 اور 29 مارچ کو بارش کے نئے سلسلے شہر پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔