ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی میڈیکل کالجز کی فیس میں کمی

 نجی میڈیکل کالجز کی فیس میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد کے نجی میڈیکل کالجز کی فیس میں کمی کردی گئی۔ 

وزیر اعظم کی ہدایت پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کے تحت فیسوں کو کم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  پی ایم ڈی سی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے فیس کی حد مقرر کر دی۔ والدین اور طلبہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا۔ نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔ 

 میڈیکل کالجوں میں فیسوں میں بے تحاشا اضافے پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ 

 پی ایم ڈی سی کےمطابق نجی کالجوں کو پی ایم ڈی سی کو مالی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، فیسوں میں سالانہ اضافہ صرف سی پی آئی کے مطابق ہوگا، غیر ضروری فیس میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔