سٹی42: امریکہ کی کانگرس میں پیش ہونے والا "پاکستان مخالف قانون کا مسودہ " ایک فرد کا اقدام ہے، یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ پاکستان کو تتوقع ہے کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔
یہ بات پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا، امریکی کانگریس میں پیش کیا گیا پاکستان مخالف بل پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ ہم امریکہ کی کانگرس میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ ایک فرد کا ذاتی اقدام ہے۔
سٹی42 نےکل 26 مارچ کو کانگرس کے غیر اہم رکن جو ولسن کے پیش کردہ ہائیپوتھیٹیکل مسودہ قانون کے متعلق مفصل رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکہ میں پی ٹی آئی کے بانی کے بعض دوستوں کی یہ کارستانی ایک نئی "ٹرک کی بتی" ہے۔ امریکی کانگرس اس غیر اہم رکن کے تعصب اور مفروضوں پر مبنی اس مسودہ قانون کو سنجیدگی سے نہیں لے گی۔