ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک ،عوام کیلئے بڑی خوشخبری

رمضان المبارک ،عوام کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: Govt Announce Big Relief In Ramzan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صوبہ پنجاب میں رمضان کے لیے 8 ارب روپے کے ریلیف کا اعلان کردیا گیا، رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی سمیت 13 اشیائے خور و نوش کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے 8 ارب روپے رمضان پیکج کی منظوری دی ہے، صوبائی کابینہ رمضان پیکج 2022 کی منظوری دے چکی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوگا، حکومت پنجاب عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر 4 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ پر فراہم کی جائے گی، رمضان بازاروں میں 13 اشیائے خور و نوش، سنہ 2021 کے ریٹ پر ملیں گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 317 رمضان بازار قائم کیے جا رہے ہیں، زرعی فیئر پرائس شاپس قائم ہوں گی، سبزیاں اور پھل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکج پر عملدر آمد کی خود نگرانی کروں گا، پیکج کے تحت حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے۔