پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن صدر کی صوبائی وزیر تعلیم پر کڑی تنقید

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن صدر کی صوبائی وزیر تعلیم پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نےقواعد وضوابط کےخلاف 90 فیصد پارٹنر سکولوں کے معاوضوں کی کٹوتیاں کرلی گئی ، آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد ہاشمی نے کہامعاوضوں کی عدم ادائیگی سے 4 لاکھ اساتذہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کی پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سےقواعد وضوابط کےخلاف پارٹنر سکولوں کے 90 فیصد معاوضوں کی کٹوتیوں کےخلاف اہم میٹنگ ہوئی،میٹنگ کی صدارت ایپسا کے صدر شبیر ہاشمی نے کی،اس موقع پر ایپساء کے چیئرمین میاں محمد آمین ، عتیق الرحیم ، علی احمدخان ، ایڈووکیٹ محمد یونس خان کی شرکت۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر شبیر ہاشمی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کی تعلیم دشمن پالیسی سے 7500 پیف پارٹنر سکولز تباہی کے دہانے پر ہیں، معاوضوں کی عدم ادائیگی سے 4 لاکھ اساتذہ تین ماہ سےتنخواہوں سے محروم ہیں،انکا کہنا تھا کہ ایم ڈی پیف شمیم آصف ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

شبیرہاشمی نے بتایا کہ پیف پارٹنر سکول کے بچوں کو مفت کتابوں کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے، پیف پارٹنر سکولوں کو تین ماہ کے معاوضے اور کی جانے والی کٹوتیاں فوری ادا کی جائیں،انھوں نے کہا کہ حکومت کم فیس پرائیوٹ سکولز کو تعطیلات کے دوران بچوں سے پوری فیس لینے کی اجازت دے تاکہ انکا معاشی استحصال نہ ہو۔

شبیر ہاشمی نے دھمکی دی ہے کہ ایک ہفتہ میں مکمل ادائیگیاں نہ کی گئی تو پنجاب کا تعلیمی نظام نہیں چلنے دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer