کورونا وائرس، مساجد سے قالین اُٹھانے کا فیصلہ

کورونا وائرس، مساجد سے قالین اُٹھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث مساجد کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے قالین اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے شہرمیں لاک ڈاؤن، سپلائی چین برقرار رکھنے اورحکمت عملی کا جائزہ لینے کیلئے  چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا،  جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور متعلقہ افسران  نے شرکت کی جبکہ کمشنرز، آر پی اوز  نےویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مساجد کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے قالین اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایکسپو سنٹر میں فیلڈ ہسپتال ایک ہفتے میں فعال کر دیا جائیگا،صوبے بھرمیں فیلڈ ہسپتالوں کےلئے مقامات کا تعین مکمل کرلیا۔

چیف سیکرٹری نے ہدایات کیں کہ سیکرٹری صحت تمام مقامات کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیں،جیلوں میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کی جائیں، تمام فیلڈ افسران جیلوں کے باقاعدگی سے دورے کریں، گڈز ٹرانسپورٹ کی روانی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ مساجد میں با جماعت نماز کیلئے صفوں کے درمیان فاصلہ بڑھا دیا جائے گا، پرائیویٹ کار میں مقررہ حد سے زائد افراد کو سفر کی اجازت نہیں،  گڈز ٹرانسپورٹ کو پرائیویٹ استعمال کرنے پر سخت کارروائی ہو گی۔  

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے190 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے  5 لاکھ افراد متاثر  جبکہ 23 ہزار سےزائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، وائر س سے ایک اور مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 10 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1200 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer