ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی عاشورہِ محرم کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش

سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی عاشورہِ محرم کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:بلال صدیق کمیانہ نے عاشورہ محرم کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاندار سکیورٹی انتظامات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سی سی پی او  کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم کے دوران لاہور میں 3 ہزار 868 مجالس اور 458 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی، جبکہ پولیس افسران اور جوانوں نے ایک لاکھ سے زائد محرم ڈیوٹیاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود اہلکاروں نے دن رات فیلڈ میں رہ کر اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیے۔

سکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے لاہور پولیس کے زیر انتظام 9 جدید کنٹرول رومز قائم کیے گئے، جبکہ کیو آر کوڈ اور پینک بٹن سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پیرو فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر تمام فیلڈ فارمیشنز محرم کے دوران مکمل طور پر متحرک رہیں۔ انہوں نے علما کرام، جلوس و مجالس کے منتظمین، شہریوں اور میڈیا کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے اسے امن و امان کے قیام میں اہم قرار دیا۔