ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور میں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: شہر میں آج مطلع صاف ہے جبکہ دن بھر شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 53 سے 54 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر میں اس وقت تقریباً 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آج یو وی انڈیکس انتہائی خطرناک سطح 12 تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔