سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے زیر غور آئے، جبکہ علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جولائی میں سلامتی کونسل صدارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ْ
برطانوی ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر اظہار اعتماد کیا۔
ملاقات میں آئندہ کثیرالملکی اجلاسوں کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اسکے علاوہ پاکستان-برطانیہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا ۔