ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سکولوں میں مستقل سربراہان کی 68 فیصد آسامیاں خالی

پنجاب کے سکولوں میں مستقل سربراہان کی 68 فیصد آسامیاں خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض : پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں68فیصدآسامیوں پرمستقل سربراہان وسینئراساتذہ تعینات نہ ہونیکا انکشاف ہوا ہے.

بیشترسکولوں میں ہیڈزکی آسامیوں پرعرصہ درازسےجونیئراساتذہ سےہی کام چلارہےہیں،اساتذہ کو وقت پر پروموشن نہ دینے سے سینئر اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں،گریڈ 17کےہیڈماسٹرزکی 5ہزار67میں سے3ہزار 661پوسٹیں خالی ہیں،گریڈ18ہیڈماسٹرکی 1673پوسٹوں میں سے 500پوسٹوں پرعارضی ہیڈتعینات کئے گئے۔

گریڈ 19کےہیڈزکی 37فیصدپوسٹوں پر عارضی ہیڈز تعینات کئے گئے،گریڈ 20 کی پوسٹ پر 404 میں سے 303 پر عارضی ہیڈز تعینات  کئے گئے،گریڈ 19 کے سینئر ٹیچرز کی 66 فیصد پوسٹیں خالی،گریڈ 18 کے سینئر اساتذہ کی 55 فیصد پوسٹیں خالی ہیں۔