(ویب ڈیسک)فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،نجی گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا،جلدآلودگی پھیلانےوالی موٹر سائیکلوں کی بھی چیکنگ شروع کی جائیگی۔
سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد حسن احسن نے کہا کہ نجی گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا،پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
محمد حسن نےمزیدکہاکہ پرچی چالان ختم کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں، سنگل کلک پرروٹ پرمٹ حاصل کیا جا سکےگا،رشوت کاخاتمہ ہوگا،روٹ پرمٹ کے حصول کو ڈیجیٹل کرنےجا رہے ہیں،اوور لوڈنگ بڑا مسئلہ ہے، تمام اضلاع میں میپنگ مکمل کی گئی ہے۔