ویب ڈیسک:شہر میں بادلوں کا راج ہونے سےمطلع ابرآلود ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ہوا میں نمی کے باعث حبس اور گھٹن محسوس کی جانے لگی۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 50سے 70فیصد بارش کے امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ، شمال مشرقی پنجاب، کے پی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی بند رہی۔
سرجانی ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، آئی آئی چند ریگر روڈ، گلشن حدید، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں جبکہ کلفٹن، ڈیفنس، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد، ماڈل کالونی، صفورا، کورنگی، لانڈھی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا۔
بارش کے بعد ایف بی ایریا، کلفٹن اور ڈیفنس کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر میں ساڑھے تین سو فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
گلستان جوہر، بفرزون، ایف بی ایریا، کلفٹن اور ڈیفنس سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی باربار معطل ہوتی رہی۔
حیدرآباد میں بارش سے مدرسے کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔حیدرآباد میں آج بھی بادل برسیں گے، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
تیز بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوجانے کا امکان ہے۔
آندھی اور ہواؤں کے تیز جھکڑ چلنے سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔