(سٹی42) پولیس کے اہلکار لیاقت علی کے بیٹے نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا، سی سی پی او نے پولیس اہلکار کو محدود وسائل میں بچوں کی اچھی تربیت کرنے پر اعزازی شیلڈ دی ۔
تفصیلات کے مطابق عدنان لیاقت نے سول جج کے مقابلے کے امتحان میں پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس اہلکار لیاقت علی اور ان کے بیٹے عدنان لیاقت کو مبارکباد دی ۔بیٹےکی کامیابی پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نےپولیس اہلکار لیاقت علی کو لاہور پولیس کی طرف سے شیلڈ بھی دی۔سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے محدود وسائل کے باوجود بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلائی،عدنان لیاقت نے دوسروں اہلکاروں کے بچوں کیلئے مثال قائم کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سول جج کم،جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدہ پر بھرتی کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئیں۔ بی اے ایل ایل بی اور کم ازکم دو سالہ وکالت پریکٹس کرنےوالے امیدوار15 جولائی تک درخواستیں دے سکیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام گریڈ 17 میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتی کے عمل کا آغاز ہوگیا۔امیدواروں کو درخواستیں دینے کے لئے ایک ماہ کا موقع دیاگیا ہے ۔
امیدوار 15 جولائی تک آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ بی اے ایل ایل بی کم از کم دوسال کی وکالت پریکٹس والے امیدوار درخواست دینے کے لئے اہل ہیں۔امیدوار وکلاء کے لئے عمر کی حد 22 سے 35 سال ہونا بھی ضروری ہے۔ سول جج کی بھرتی کے لئے 3 فیصد مستحق معذوروں اور 5 فیصد اقلیتوں کے لئے کوٹہ رکھا گیا ہے۔
امیدواروں کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونے سمیت دیگرز شرائط پر پورااترنا بھی ضروری ہوگا۔امیدواروں سے گیارہ سو نمبرز پر مشتمل سات مضامین میں تحریری امتحان لیا جائے گا۔امیدواروں سے سول لاء ، کریمنل لاء، جنرل لاء، انگلش ، اردو، جنرل نالج کا امتحان لیا جائے گا۔امیدواروں سے سترہ نومبر 2020 سے تحریری امتحان لیا جائے گا۔امیدواروں کے لئے لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں امتحانی سنٹرز بنائے جائیں گے ۔