ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی تصادم میں ملوث دو تنظیموں کے 12 طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج، یونیورسٹی کے دو گارڈز زخمی کرنے اور کیمپس میں خوف و ہراس پھیلا کر قانون کی سنگین خلاف ورزی پر انتظامیہ نے طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔   

پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہیلے کالج میں طالبعلم پر تشدد کے واقعہ کے بعد گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر محمد عبید کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق طلباء کے دو گروپس کے درمیان ہاسٹل نمبر اٹھارہ میں تصادم کیا گیا اور اس دوران طلباء زخمی ہوئے جب کہ اس سے قبل ہیلے کالج میں گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ملک عاقب، احتشام، نبیل، وقاص، عدنان، محمود درانی، مظہر، باچا محمد، احمد بہادر اور شرجیل کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تشدد میں ملوث طلباء کو بھی معطل کر دیا ہے اور کلاسز میں حاضر ہونے پر پاپندی عائد کر دی ہے۔