ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا

متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کے سلسلے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ 

درخواستیں فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اور زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں درخواستیں 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر تھیں۔

متفرق درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ پراسیکوشن نے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا، تاہم عدالت ان اعتراضات سے متعلق درخواست مسترد کر چکی ہے۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ 27 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer